مراکش، شاہی معافی کا اعلان 991قیدی رہا کر دئیے گئے
مراکو(آئی این پی)مراکش کے شاہ محمد ششم نے ملک کی قراردادِ آزادی کی سالانہ یاد کے موقع پر 991قیدیوں کے لئے معافی کا اعلان کر دیا ،مراکش وزارت انصاف نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ شاہ محمد ششم کے حکم سے 707زیر حراست ملزمین اور 284سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
،واضح رہے کہ مراکش میں خاص دنوں کے موقع پر شاہی معافی ایک روایتی شکل اختیار کر چکی ہے، معافی کا اطلاق بعض قیدیوں کی رہائی کی شکل میں اور بعض کی سزاوں میں تخفیف کی شکل میں کیا جاتا ہے۔
مراکش،قیدی رہا