• news

 بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس‘ نیول چیف کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔ کانفرنس کے دوران قومی سلامتی، جیو سٹرٹیجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے متعدد پراجیکٹس پر جاری پیش رفت بشمول مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں خطے اور دیگر سمندری امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ نیول چیف نے بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن