• news

 سیاست میں عدم برداشت سے منفی رویے پیدا ہو چکے: راجہ ظفر الحق


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی سیاست میں عدم برداشت، دشنام طرازی اور دیگر منفی رویے پیدا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کسی بھی سیاسی جماعت کو استثنی دئیے بغیر کہا کہ آج کی سیاست میں نفرت کا زہر گھولا جا رہا ہے۔ گالیاں دی جاتی ہیں۔ سابق سینیٹر مرحومہ بیگم نجمہ حمید جیسی زیرک، محب وطن اور محنتی سیاستدان ہماری خواتین کے لئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعزیتی ریفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن