• news

متروکہ وقف املاک بورڈ میں بہتری کیلئے کام جاری ہے،حبیب الرحمان گیلانی 


لاہور ( نیوز رپورٹر)  متروکہ وقف املا ک بورڈ کے سال 2022  کامیابیوں کا سال رہا۔اخراجات میں کمی اور آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔ نا جائز قابضین سے اربوں روپے مالیت کی لینڈ / پراپرٹیز واگزار کروائی گئیں۔ بورڈ ترجمان کے مطابق چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ٹرسٹ بورڈ ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے ۔ بورڈ میں کمپیو ٹر / ڈیجیٹل سسٹم اور  ای بلنگ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ملک بھر کے مندروں اور گورودواروں میں ترقیاتی کام جاری ہے جبکہ گورودوارہ کرتارپور صاحب کے ماہانہ اخراجات میں لاکھوں روپے کی بچت کی گئی۔چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کہا کہ بورڈ کی آمدن میں مزید بہتری اور ناجائز قابضین اور ناہندگان کے خلاف بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اور بورڈ ملازمین کے مسائل کے جلد حل کے لئے بھی اقدامات ہو رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن