میرٹ پر مبنی میڈیا پلیٹ فارم کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے، ضیاء الدین انصاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ میرٹ پر مبنی میڈیا پلیٹ فارم کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے۔جمہوریت اور آزاد میڈیا ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں اور ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔جماعت اسلامی ملک میں جمہوریت کی ایک اعلیٰ مثال ہے، جیسے مخالفین بھی کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی اور ہر سطح کے ذمہ داران کی میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔