حکومت یوم حضرت ابوبکر صدیقؓ کا سرکاری سطح پر اہتمام کرنے کی سعادت حاصل کرے، اشرف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حکومت یومِ حضرت صدیق اکبر ؓ کا سرکاری سطح پر اہتمام کرنے کی سعادت حاصل کرے۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر ؐ کی خلافت بلا فصل میں قیامت تک کے نظامِ اسلام کا راز مضمر ہے۔ آپ ؓ سالارِ صحابہ اورقائدِ امت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ صدیق اکبر ؓکے سلسلہ میں مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں سیدنا صدیق اکبر ؓکانفرنس میں کلیدی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔