• news

پاکستانی بیٹنگ فلاپ ، نیوزی لینڈ 79رنز سے کامیاب ، سیریز برابر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے شکست دیکر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔نیوزی لینڈ کے 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں  182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابر اعظم 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد رضوان 28 ، آغا سلمان 25 ، حارث سہیل 10 ،اسامہ میر 12 ، محمد وسیم 10 ، امام الحق 6 اور محمد نواز نے 3 رنز بنائے، فخرزمان اور حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی نے 2،2 جبکہ فرگوسن،سینٹنر، بریسویل اور فلپس نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔کراچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک گیند قبل 261 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیون کانوے 101 اور کین ولیمسن نے85 رنزکی اننگز کھیلی۔فن ایلن ایک‘ڈیرل مچل پانچ‘ٹام لیتھم دو‘گلین فلپس تین ‘مائیکل بریسیول آٹھ‘مچل سنٹنر 37‘ایش سوڈھی‘ٹیم سائوتھی صفرپر آئوٹ ہوئے۔ محمد نواز نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ڈیون کانوے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے، تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن