• news

چار ملکی ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ ‘پاکستان نے کیموروس کو شکست دیدی 


لاہور+ریاض (سپورٹس رپورٹر+امیر محمد خان)سعودی عرب میں چار ملکی ویمن ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔پاکستان نے پہلے میچ میںکیموروس کو شکست دی۔ پاکستان نے کیموروس کو 0-1 سے شکست دی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول انمول حرا نے آخری منٹ میں کیا۔ایونٹ میں پاکستان اگلا میچ 15 جنوری کو ماریشس کیخلاف کھیلے گا۔سعودی عرب سے مقابلہ 19 جنوری کو ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن