اپالو، گولڈن، لکی سٹار، علی گڑھ کلب کی کے-20 کپ میں جیت
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کے-20 کپ میں اپالو کلب نے شاہ فیصل کلب کو 140 رنز سے شکست دے دی۔اپالو کلب نے 5 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔شاہ فیصل کلب 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ گولڈن سٹار کلب نے پی اینڈ ٹی جمخانہ کو 26 رنز سے شکست دی۔ گولڈن سٹار نے8 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ پی اینڈ ٹی جمخانہ 152 رنز بناسکی۔لکی سٹار کلب نے پرنس کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پرنس کلب نے 9 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔لکی سٹار کلب نے ہدف6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ علی گڑھ کلب نے ویلنشیا کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ویلنشیا کلب نے9 وکٹوں پر 123 رنز بنائے۔علی گڑھ کلب نے ایک وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔