• news

پی ٹی آئی رکن چودھری مسعود کی نااہلی، ریفرنس الیکشن کمشن کو موصول، عمران کو نوٹس جاری 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کا پارٹی پالیسی سے انحراف پر نا اہلی ریفرنس الیکشن کمشن کو موصول ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نا اہلی ریفرنس  بھجوایا گیا۔ الیکشن کمشن نے نا اہلی ریفرنس پر چئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود کے خلاف انحراف کا ڈیکلیریشن آپ کی طرف سے موصول ہوا ہے۔ 19 جنوری کی تاریخ سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔
ریفرنس 

ای پیپر-دی نیشن