قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو سینٹ کا آج ہو گا
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت نے قومی اسمبلی کااجلاس پیر کی شام پانچ بجے طلب کرلیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اگلا سیشن 16 جنوری بروز پیر شام 5 بجے طلب کر لیا،اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے طلب کر دہ سینیٹ کا اجلاس (آج)13 جنوری 2023 بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔اجلاس صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔
صدر اجلاس طلب