وزیر اعلیٰ سندھ ودیگر کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں بریت درخواستوں پر دلائل طلب
اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج محمد بشیر کی عدالت نے وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں بریت درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مرادعلی شاہ اور دیگر عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر نیب کی جانب سے ملزم کی درخواستوں پر تحریری جواب پیش نہ کیا جاسکا اور نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ درخواستوں پر دلا?ل دینگے،جس پرشریک ملزمان کے وکلائ نے درخواستوں پر نیب کے تحریری جواب دینے کی استدعاکی، عدالت نے کہاکہ پہلے نیب یہ بتائے کہ وہ درخواستوں کی مخالفت کرتے ہیں یا نہیں،آ?ندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلا?ل ہونگے،عدالت نے مزید سماعت 16جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔