• news

رمضان شوگر ملز کو این او سی کا اجراء لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بنچ  فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی 


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل بنچ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔ پنجاب حکومت کی اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔ سنگل بنچ کے این او سی جاری کرنے کے حکم پر عملدرآمد کے بجائے پنجاب حکومت نے اپیل دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن