کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
کراچی (آئی این پی) کراچی ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آگیا۔ لاہور آلودہ شہروں میں آٹھویں نمبر پر رہا جب کہ اس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں آلودہ شہروں میں ڈھاکا دوسرے اور کولکتہ تیسرے نمبر پر دیکھا گیا۔ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔