• news

دانیہ شاہ کیخلاف کیس میں عامرلیاقت کی صاحبزادی آئندہ سماعت پرطلب


کراچی(این این آئی)کراچی کی عدالت نے مرحوم ڈاکٹر عامرلیاقت کی نامناسب ویڈیوزلیک کرنے سے متعلق کیس میں ان کی صاحبزادہ اور مدعی مقدمہ دعا عامرکو آئندہ سماعت پرطلب کرلیاہے۔دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر 2022 کو لودھراں میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا تھا۔سٹی کورٹ میں جمعرات کوہونے والی سماعت میں مدعی مقدمہ دعائے عامرکو آئندہ سماعت 14 جنوری کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے ایف آئی سمیت دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن