• news

 دنیا نے شہباز شریف کے رابطوں کی وجہ سے امداد دی: طاہر اشرفی 


اسلام آباد (این این آئی) نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عالمی برادری کا پاکستان سے بھرپور تعاون پاکستان کے روشن مستقبل اور اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مالی تعاون اور سرمایہ کاری کا اعلان دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کے مزید استحکام اور مضبوطی کی دلیل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے سربراہ الشیخ محمد بن زید کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ تعاون وزیراعظم محمد شہباز شریف کے عالمی برادری اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ صبح و شام رابطوں اور پاکستان کی حقیقی تصویر کو پیش کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن