رانا ثناء کی سی ٹی ڈی ڈائریکٹر شہید نوید صادق کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سی ٹی ڈی نے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر گئے اور نوید صادق شہید کی بیوہ، صاحبزادی اور لواحقین سے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے نوید صادق کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید نوید صادق کی پاکستان کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نوید صادق نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے مثالی خدمات انجام دیں۔