نیو یارک میں نرسوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
نیویارک (شنہوا) نیویارک شہر میں عملے کی کمی، کم اجرت اور دیگر مسائل پر ماؤنٹ سینائی ہسپتال اور مونٹیفیور برونکس کی ہزاروں نرسوں کی جانب سے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ گزشتہ صبح سرخ ٹوپیاں پہنے سینکڑوں نرسیں ماؤنٹ سینائی ہسپتال کے داخلی دروازے کے قریب میڈیسن ایونیو کے دونوں اطراف قطار بنا کر کھڑی رہیں۔ دریں اثنا نرسوں کے ایک اور چھوٹے گروپ نے ماؤنٹ سینائی ہسپتال کمپلیکس کی دوسری طرف ففتھ ایونیو پر ریلی نکالی۔ نرسوں نے ہسپتالوں کی انتظامیہ کیلئے زیادہ تنخواہوں اور بونس کی شکایات کرتے ہوئے مزید نرسوں اور عملہ کی مناسب تعداد کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مائونٹ سینائی ہسپتال کی ایک رجسٹرڈ نرس مینا سکاٹ نے شنہوا کو بتایا کہ 99 فیصد نرسوں نے ہڑتال کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور ہم سب یہاں سڑک پر ریلی نکال رہے ہیں۔