امریکی ویزا ، پاکستانیوں کیلئے انٹرویو کی شرط سے چْھوٹ کی اہلیت میں توسیع
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کو یہ اعلان کے مطابق کہ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اور امریکی قونصل خانہ کراچی سے امریکہ کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کیلئے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ ہرعمر کے وہ تمام پاکستانی شہری جن کے پاس امریکہ کا درست اورقابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اْس ویزے کی مدت گزشتہ 48 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں صرف45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل تھے۔ مزید برآں، اسٹوڈنٹ ویزا اور پٹیشن کی بنیاد پر کام کا ویزا کے ایسے درخواست گزارجن کے پاس پہلے امریکی ویزا موجود تھا وہ بھی ویزا انٹرویوسے استثنا کے اہل ہونگے اور اْن کے لیے یہ سہولت 2023میں بھی جاری رہے گی۔