آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں پر پولنگ یکم فروری کو ہو گی، شیڈول جاری
مظفرآباد (نیٹ نیوز) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمشن نے مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمشن محمد غضنفر خان نے بتایا ہے کہ مختلف کونسلز میں خواتین، یوتھ اور کسانوں کی نشستوں پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 18سے 19 جنوری 2023ء دن 3 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ شیڈول کے مطابق 20 جنوری کو ان کاغذات کی جانچ پڑتال 21سے 23 جنوری تک کاغذات نامزدگی کے خلاف ٹریبونل کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 24 اور 26 جنوری کو ان اپیلوں پر فیصلے دیئے جائیں گے، 27 جنوری کو دن 2 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔ 27 جنوری دن 2 بجے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ یکم فروری 2023ء کو دن 10 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک پولنگ ہو گی۔