• news

برطانیہ کے لیے جاسوسی کے جرم میں سابق ایرانی نائب وزیردفاع کوسزائے موت  


تہران(این این آئی)ایران میں ایک عدالت نے برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں وزارتِ دفاع کے سابق اعلی عہدہ دار کوقصور وارقرار دیکو سزائے موت سنا دی ۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق صدرمحمد خاتمی (1997-2005) کے دورمیں نائب وزیردفاع کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے علی رضا اکبری کو"زمین پربدعنوانی اور (برطانیہ کو) معلومات کی ترسیل کے ذریعے ایران کی داخلی اور بیرونی سلامتی کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی" کا مجرم قرار دیا گیا ۔برطانوی شہریت رکھنے والے اکبری نے سزا کے خلاف اپیل کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اس اپیل کو مستردکر دیا تھا۔اس سے پتاچلتا ہے کہ مستقبل قریب میں انھیں پھانسی ہوسکتی ہے۔ایران کی سراغرسانی کی وزارت نے ایک بیان میں اکبری کوبرطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے سب سے اہم ایجنٹوں میں سے ایک" قراردیا اور کہا کہ انھوں نے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کو ایران کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن