• news

فیصل آباد: مضر صحت کھانا کھانے سے ایک خاندان کے 4 افراد ہسپتال منتقل 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ محلہ مبارک آباد میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے سے چالیس سالہ نوید ولد نذیر، اس کی بیوی اور دو بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ فیملی کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن