پی ڈی ایم کو پنجاب اسمبلی میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا: زبیر احمد ظہیر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ ایک ماہ سے آسمان سر پر اٹھانے والے پی ڈی ایم کو پنجاب اسمبلی میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والوں کے مقدر میں ناکامی ساری دنیا نے دیکھ لی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک و ملت کے وسیع تر مفادات کی خاطر پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اتحاد قائم رہنا چاہئے، یہ ملک اور عوام کی ضرورت ہے۔