• news

امریکہ کا حزب اللہ کے فنانسرز سے متعلق معلومات پر 10ملین ڈالر انعام کا اعلان  


واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے لبنان میں حزب اللہ کے دو مالی معاونین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام نے کہا کہ وہ علی سعادہ اورابراہیم طاہرکی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دینے والے افراد کو دس ملین ڈالر انعام دیں گے۔ یہ دونوں افراد بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کی کمپنیوں اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں معلومات دینے والوں کو خطیر رقم کے انعام سے نوازا جائے گا۔چند ماہ قبل امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے فنانسرز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو 10 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن