• news

عمران پر حملے کے ملزم کے بھائی‘ بھانجے کی حراست کیخلاف درخواست‘ آر پی او گوجرانوالہ پرسوں پیش کریں: ہائیکورٹ


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے عمران پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں آر پی او گوجرانولہ کو دونوں مبینہ ملزم 16جنوری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے پولیس نے تاحال دونوں افراد کی گرفتاری نہیں ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن