• news

لاہور ماسٹر پلان 2050ء پر 25 جنوری تک عملدرآمد روکا: ہائیکورٹ

 لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے ما سٹر پلان 2050کوکالعدم قرار کی درخواست کا عبوری تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے تحریری فیصلہ جاری  جس میںکہا گیا کہ عدالت نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050پر25جنوری تک عمل درآمد روک دیا عدالت نے حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کردئیے عدالت نے روڈا اتھارٹی کو بھی آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی درخواست میں ماحولیات اور مستقبل کی شہری منصوبہ بندی کے اہم سوالات اٹھائے گئے درخواست میں کہاگیا کہ لاہور کے ماسٹر پلان کی منظوری سے پہلے مقامی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن