سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 5 ہزار تولہ بڑھ گئی‘ ڈالر کے نرخ مستحکم
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن 5 یکدم 5 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 5 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 287 روپے اضافے سے ایک لاکھ انسٹھ ہزار 551 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر اضافے سے 1900 ڈالر ہوگئی ہے۔دوسری طرف ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسلہ اضافے کے بعد گزشتہ روز کچھ استحکام آیا۔ انٹر بنک میں ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہے۔ انٹر بنک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 228 روپے 15 پیسے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 238 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔