قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر مجاز سوشل میڈیا انفلونسرز، یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں غیر مجاز سوشل میڈیا انفلونسرز، یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز کے داخلے پر باضابطہ پابندی عائد کر دی ہے۔ قومی اسمبلی میں یو ٹیوبر، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز پر پابندی کا فیصلہ 23 دسمبر 2022 کو پارلیمنٹ ہاس کے گیٹ نمبر 1 پر کچھ غیر مجاز یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلونسرز کی معزز اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بدسلوکی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔