مقبو ضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کی فائرنگ،3فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے۔ حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلندیا اور جنین کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 8 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔