• news

پنجاب میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح‘ وزیر صحت اورسیکرٹری نے قطرے پلائے


لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب بھر میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خضر افضال اور ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم 16 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گی۔ 2 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں پنجاب میں کوئی پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا جو انسداد پولیو پروگرام کا نمایاں کارنامہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن