• news

بھارت کے اڈوانی گروپ نے 1.15 ارب ڈالر میں اسرائیلی بندرگاہ خرید لی 


لاہور (نیٹ نیوز) بھارت کے اڈوانی  گروپ کی ایسوسی ایشن نے اسرائیل میں حیفا بندرگاہ کی 1.15 ارب ڈالرز میں خریداری مکمل کرلی ہے۔ بندرگاہ کی فروخت میں  پانچ سال لگے ہیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل اندرون ملک درآمدی قیمتوں میں کمی لانے اور اسرائیلی بندرگاہوں پر طویل انتظار کے اوقات کو کم کرنے کی کوششوں کیلئے سرکاری بندرگاہوں کو فروخت کر رہا ہے اور نئی نجی ڈاکیں تعمیر کر رہا ہے۔ اسرائیل میں 99 فیصد سامان کی درآمد و برآمد سمندری راستے کے ذریعے ہوتی ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں اسرائیل نے اعلان کیا تھا وہ بولی جیتنے والے گروپ  اڈوانی  پورٹس اور کیمیکل لاجسٹک گروپ گیڈٹ کو حیفا بندرگاہ فروخت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن