حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات کل عقیدت واحترا م سے منایا جائے گا
لاہور(اے پی پی)ملک بھر میں خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات کل 15جنوری22جمادی الثانی کو انتہائی عقیدت واحترا م سے منایا جائے گا ۔ ترجمان کے مطابق یوم صدیق اکبر کے موقع پرریڈیو،ٹی وی اوردیگر ذرائع ابلاغ خصوصی پروگرام اورقومی اخبارات رنگین اشاعت کا اہتمام کریں گے ۔اس سلسلہ میں مختلف دینی ومذہبی جماعتیں اورتنظیمیں جلسے،سیمیناراوردیگرتقریبات منعقدکریں گیں جس میں مقررین خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کے فضائل ومناقب،سیرت و کردار بیان کرتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت بیان کریں گے ۔اس کے علاوہ جمعہ مباررک کے اجتماع میں خطیب حضرات سیدنا حضرت ابوبکر صدیق کی اسلام کیلئے بیمثال خدمات وفتوحات اورجرات و بہادری پر روشنی ڈالتے ہوئے نئی نسل کو ان کی روشن شخصیت اورسنہرے کرداروکارناموں سے روشناس کرایا گیا۔