کے الیکٹرک کی مختلف کیٹیگریز میں بجلی 1.49 سے 4.49 روپے مہنگی کرنیکی منظوری
اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی مختلف کیٹگریز میں ایک روپے 49 پیسے سے لے کر 4 روپے 49 پیسے تک کے اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے یہ فیصلہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کے حوالے سے وفاقی حکومت کی درخواست پر جاری کیا گیا۔نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف کو ڈسکوز کے ساتھ یکساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ اتھارٹی نے 27 دسمبر 2022 کو وفاقی حکومت کی درخواست پر عوامی سماعت کی تھی۔ یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 ء میں استعمال کئے گئے یونٹ پر چارج کی جائے گی، یہ ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔