• news

ترسیلات زر  میں کمی کا سلسلہ جاری، دسمبر میں 2 ارب ڈالر موصول 

`


  کراچی (کامرس رپورٹر ) دسمبر 2022ء کے دوران کارکنوں کی طرف سے 2.0 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔ دسمبر 2022ء کے دوران ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ 3.2  فیصد کمی ہوئی جبکہ سال بسال 19.0  فیصد کمی ہوئی۔ بینک دولت پاکستان کے مطابق مالی سال 23ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 14.1 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات  زر آئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 11.1 فیصد کم ہیں۔ دسمبر 2022ء کے دوران بیشتر ترسیلات زر سعودی عرب (516.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (328.7ملین ڈالر)، برطانیہ (314.2ملین ڈالر)، اور امریکہ (230.5 ملین ڈالر) سے آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن