• news

 عمران خان ملک میں سیاسی  بحران کا ذمہ دار ہے:اسلم گل


لاہور(نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی بحران کا ذمہ دار ہے۔ عمران خان ملک کیلئے سکیورٹی رسک ہے۔ ملک اور جمہوریت دشمن ہے۔ ملک و قوم اس فتنہ سے جتنا بچ جائے اچھا ہو گا۔ عمران خان پورے ملک کی اسمبلیاں توڑنے نکلے لیکن ناکام ہو کر2 صوبوں میں اپنی ہی اسمبلیاں تحلیل کردیں تاکہ ملک میں بحران اور ملک دیوالیہ ہو جائے۔پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن