عقیدہ ختم نبوت کے پہلے محافظ حضرت ابوبکرصدیقؓ تھے:مولانا عزیز الرحمن ثانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، مولانا خالدمحمود، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا محمداشرف گجر، مولانا مسعود احمد، قاری ظہورالحق ودیگر نے خلیفہ بلا فصل حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکے موضوع پر گزشتہ روز کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے سب سے پہلے محافظ حضرت ابوبکرتھے۔ آپؓ نے اپنے دور خلافت میں جھوٹے مدعیان نبوت کا بھرپور انداز میں تعاقب کر کے تحریک ختم نبوت کی بنیاد رکھی۔ تحفظ ختم نبوت کام ہمیں حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ سے ملاہے۔۔ خلیفہ اوّل امیر المومنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ؓ کے دور ِ حکومت میں اسلام کو مزید تقویت و عروج حاصل ہوا۔صدیق اکبرؓ نے امور مملکت کے فرائض انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجا م دیئے۔ آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثالیں حکمرا نوں اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔