کاہنہ: گاڑیوں کی ورکشاپ میں ڈاکہ ‘مزاحمت پر نوجوان زخمی
کاہنہ(نامہ نگار) ارسلان مسیح رکشے میں گھر جا رہا تھا کہ5نمبر سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے 7 ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے نزخمی کر دیا۔ 4ڈاکوکاچھا سبزی منڈی کے سامنے روہی نالہ پر سجاد نامی مکینک کی گاڑیوں کی ورکشاپ میں گھس آئے ‘سجاد اور گاہکوں سے 50 ہزار روپے نقدی اور3 موبائل فون لوٹ لئے۔