جنیوا کانفرنس:عطیات اکٹھے ہونا بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے:بیگم بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کیلئے 9 ارب ڈالر سے زائد کے عطیات اکٹھے ہونا بلاشبہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔ اتنی بڑی مالی امداد ملنے پر جہاں بھارت صدمے میں ہے تو وہیں پر پاکستان میں موجود کچھ ایسے لوگ بھی مایوس ہو چکے ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔ پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن جماعت بن چکی ہے۔