• news

ضلعی انتظامیہ لاہور نے نان روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا 


لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا۔ مذاکرات دوبارہ منگل کو ہوں گے۔ نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹی کی سرکاری قیمت 14 اور نان کی قیمت 22 روپے برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتطامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان اب دوبارہ مذاکرات منگل کو ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت کم ہو رہی ہے، فائن آٹے کی قیمت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے کہا ہے کہ احتجاج مؤخر کردیا ہے، ہماری کوشش ہے نان و روٹی کی قیمت رضامندی سے بڑھے۔
نان روٹی

ای پیپر-دی نیشن