• news

زرداری نے ن لیگ کو پنجاب میں ذلیل کرا کر سارے حساب چکتا کر دیئے: مسرت چیمہ

لاہور (نیوز رپورٹر) پی ڈی ایم  الیکشن سے بھاگنے کی بجائے سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرے۔ پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔  پہلے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن، اب تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا۔ الیکشن کمشن بھی فوراً ان کے 'خط' پر اجلاس بلا لیتا ہے۔ آصف علی زرداری نے ن لیگ کو پنجاب میں ذلیل کروا کر پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے اگلے دن ہی خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کر دیں گے۔ انشاللہ دو تہائی اکثریت سے واپس اقتدار میں آئیں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے ایکسپو سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو نوکری کے بجائے کاروبارکی طرف راغب کرنا چاہئے۔ اس وقت ہماری صورتحال سری لنکا سے بہت قریب ہے۔ اسحاق ڈالر فی الفور مستعفی ہوں، اگر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کیں تو مہنگائی کا ایٹم بم پھٹے گا۔ ملک میں موجودہ حالات 1971  سے بھی برے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن