مومنہ وحید کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج‘ لوٹے نامنظور کے نعرے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اپنی پارٹی کی باغی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کے گھر کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی کارکنان نے کہا کہ مومنہ وحید نے عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ کیا‘ پی ٹی آئی کارکنوں نے مومنہ وحید کی تصاویر اور پوسٹرز جلائے اور لوٹے لوٹے نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مومنہ وحید نے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کیا تھا۔