• news

ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے، مولانا امجد خان 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے شیخ حرم مولانا شیخ محمد مکی الحجازی سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے صاحبزادے شیخ محمد عارف الحجازی کی وفات پر تعزیت کیا۔شیخ محمد مکی نے مولانا محمد امجد خان سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر بھی تعزیت کیااور مرحومین کے لئے مغفرت کی دعا کی۔شیخ محمد مکی نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور مولانا محمد امجد خان نے قائد جمعیت کا سلام اور دعاوں کا پیغام پہنچایا۔مولانا محمد امجد خان نے مکہ مکرمہ میں جماعتی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیزکسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ملک کو اس وقت سیاسی اورمعاشی استحکام کی ضرورت ہے ۔ملکی بقاء وسلامتی کاتقاضاہے تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہتے ہوئے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کر یں۔ 

ای پیپر-دی نیشن