خشک سالی کا سبب خواتین کا حجاب نہ پہننا ہے: ایرانی عالم
تہران (انٹرنیشل ڈیسک) ایرانی عالم محمد مہدی حسینی ہمدانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں خشک سالی کا سامنا اس وجہ سے ہے کیونکہ خواتین گلی میں ننگے سر گھوم رہی ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق ایرانی عالم نے ریاستی اداروں سے حجاب نہ پہننے والی خواتین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔