چین نے 3 نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے
جیوچھوآن(شِنہوا)چین نے ایک لانگ مارچ۔ 2 ڈی مال بردار راکٹ کے ذریعے 3 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیج دیا ہے۔راکٹ نے گزشتہ روز سہ پہر 3 بجے(بیجنگ کا وقت)پر چین کے شمال مغربی جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے اڑان بھری اور یاؤگان ۔ 37 ، شی یان ۔ 22 اے اور شی یان ۔ 22بی سیٹلائٹس کو مقررہ مدار میں بھیجا۔تینوں سیٹلائٹس کو بنیادی طور پر نئی ٹیکنالوجیز جیسے خلائی ماحول کی نگرانی کے اندر مدار کی تصدیق کیلئے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹوں کا 461 واں فلائٹ مشن تھا۔