قصور کے نواحی علاقہ میں لڑکے سے 4 افراد کی زیادتی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے علاقے ٹولونوالہ میں لڑکے کو اوباش ملزموں نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ عرفان نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے اریب اور تین کس نامعلوم نے میرے 12/11سالہ بھتیجے (ع) کے ساتھ زبردستی زیادتی کی ہے۔ واقعہ کی اطلاع پرنزیر احمد اے ایس آئی جائے وقوعہ پہنچے اور بتایا ہے کہ ملزم بھی 12/11سالہ ہے۔ جانچ پڑتال کے بعد حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔