آسام، ضمانت نہ ہونے پر 100 قیدیوں کی بھوک ہڑتال، طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل
آسام (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست آسام کے ضلع کریم گنج کی جیل میں قید کچھ قیدیوں کی جانب سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا لیکن طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں سو سے زائد افراد منشیات کے کیس میں بند ہیں اور ان کی جانب سے ضمانت کے حصول کیلئے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قیدیوں نے گوہاٹی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا اور الزام عائد کیا کہ انہیں مقدمے کی سماعت کے دوران اپنا مؤقف پیش کرنے کا مناسب موقع نہیں دیا جا رہا۔ قیدیوں نے الزام لگایا کہ جیل انتظامیہ کا سلوک غیر مناسب ہے۔ 170 قیدیوں کیلئے بنائے گئے کمروں میں 500 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پورے کریم گنج ضلع سے 224 قیدیوں کو منشیات کے الزام کیلئے کوششیں کر رہے ہیں تاہم عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت کو کئی بار مسترد کیا جا چکا ہے۔