رائیونڈ روڈ پر فریزر‘ فوم کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی
لاہور+سندر (نمائندہ خصوصی نامہ نگار) رائیونڈ لاہور روڈ پر فریزر اور فوم کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے باعث گودام میں موجود سامان راکھ ہوگیا۔ بھوتیاں چوک اور لاہور پارک کے درمیان واقع گودام کے وسیع حصہ میں لگنے والی آگ کے باعث دھویں کے بادلوں کو میلوں دور سے دیکھا جا سکتا تھا جبکہ ریسکیو 1122 کی 7 گاڑیوں نے 25 فائر فائیٹرز کے ساتھ آپریشن میں حصہ لیا۔ دشواری کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم ڈیڑھ گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور شام تک کولنگ کا عمل جاری رہا جبکہ نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا۔