پی ایف ایف کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس 16جنوری کو لاہور میں طلب
لاہور(سوپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس 16جنوری کو لاہور میںہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین ملک محمد عامر ڈوگر کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان میں دورہ کرنے والے فیفا کے وفد کو پی ایف ایف کے انتخابات کے سلسلہ میں اپنے گروپ کی جانب سے تجویزیں اور موقف دینے کے حوالے سے مختلف امور زیربحث لائے جائیں گے۔