چیئرمین سینٹ اگلے ماہ امریکہ کا پہلا دورہ کریں گے
اسلام آباد(نیٹ نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی 13 سے 15 فروری تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔ سینٹ سیکریٹریٹ سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینٹ وفد کے ہمراہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت پارلیمانی سماعت میں شرکت کریں گے۔ سماعت میں دنیا بھر میں پانی کی قلت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ چیئرمین اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور امریکی سینٹ کے صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے صادق سنجرانی کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہوگا۔
چیئرمین سینٹ