ایم پی اے رابستان کی گرفتاری سندھ حکومت کو مہنگی پڑے گی: عمران اسماعیل
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے ایم پی اے رابستان خان کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ایماء پر پولیس الیکشن پر اثرانداز ہوئی ہے۔ منتخب رکن کی گرفتاری ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ رابستان کا قصور پی پی کے غنڈوں کو دھاندلی سے روکنا تھا۔ سندھ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ عمران خان کے میئر کا راستہ روکنا سندھ حکومت کو مہنگا پڑے گا۔ رابستان خان کو فوری رہا کیا جائے۔
عمران اسماعیل